5 اگست 2012 - 19:30

صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد سعودی عرب میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ابنا: صدر مملکت کے بین الاقوامی امور کے دفتر کے سکریٹری محمد رضا فرقانی نے بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹراحمدی نژاد او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔محمد رضافرقانی نے آج ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی دعوت قبول کرتے ہوئے مکہ میں ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اوآئی سی کاہنگامی اجلاس چودہ اور پندرہ اگست کو مکہ مکرمہ میں ہوگا۔صدر مملکت کے دفتر کے سیکرٹری محمد رضا فرقانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران ہمیشہ اسلامی تعاون تنظیم کے فیصلوں میں موثرملکوں میں رہا ہے، کہا کہ یہ اجلاس اسلامی ملکوں کے حالات کاجائزہ لینے کے لئے ہنگامی طور پر منعقد ہو رہا ہے۔......./169